جمعرات7؍ربیع الثانی 1444ھ 3؍نومبر 2022ء

عمران خان اس وقت آپریشن تھیٹر میں ہیں، شہباز گل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کا عمران خان کی صحت سے متعلق بیان سامنے آیا ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں شہباز گل نے کہا کہ خان اس وقت آپریشن تھیٹر میں ہیں۔ پوری قوم سے دعاؤں کی اپیل ہے۔

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ عمران خان بھی اب خیریت سے ہیں، یہ آزادی کی تحریک اب رکے گی نہیں بلکہ آگے بڑھے گی۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو گولی لگنے کے بعد شوکت خانم اسپتال لاہور منتقل کردیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں اللّٰہ والا چوک میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ ہوئی ہے، جس میں عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنما بھی زخمی ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.