وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے خبردار کیا ہے کہ عمران خان اب ایسی حرکتیں کریں گے تو اپنے انجام کو پہنچیں گے، قوم کو اس شخص کی شناخت کرنی چاہیے، ورنہ یہ قوم کو حادثے سے دو چار کرے گا۔
جیونیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء نے کہا کہ وکیل وہی بات کرتے ہیں جو موکل ان کو کرنے کا کہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان جلسے میں جج صاحبہ سے اور قوم سے غیرمشروط معافی مانگ لیتے تو مسئلہ حل ہوجاتا۔
رانا ثناء نے کہا کہ مسلح جتھے کو لے کر اس نے چڑھائی کی تو پھر مقدمے درج ہوئے، عمران خان پہلے الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کرنا چاہتے تھے اگر وہ وہاں آتے تو بالکل امن و امان کی صورتحال بنتی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم انہیں کسی صورت الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کی اجازت نہیں دیتے، انہوں نے آئی جی، ڈی آئی جی پولیس کو للکارا اور دھمکیاں دیں۔
Comments are closed.