پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان آج فرح خان کے ترجمان کا کردار احسن طریقے سے ادا کر رہے ہیں۔
اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ایک ایف آئی آر نے رونے پر مجبور کردیا مگر خان صاحب گھبرانا نہیں ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر خان صاحب نے خود لگایا تھا، عمران خان کے قریبی افراد کی کرپشن اور بد عنوانیوں سے سارا عالم باخبر ہے۔
پی پی رہنما نے کہا کہ عمران خان آج بھی ملکی اداروں کےخلاف عوام کو اکساتے رہے، آج کی پریس کانفرنس عمران خان کی شکست اور بوکھلاہٹ کا امتزاج تھا۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان خود پنجاب کو یرغمال بنا کر لوٹنے والوں کی ترجمانی کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فرح خان عمران خان کی دکھتی رگ بن چکی ہیں، وقت کے ساتھ عمران خان کی متعدد دیگر دکھتی رگیں بھی قوم کے سامنے آئیں گی۔
Comments are closed.