پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور سابق وزیراعظم عمران خان کو آئین شکن قرار دے دیا۔
ایک بیان میں حافظ حمد اللّٰہ نے مطالبہ کیا کہ آئین شکن عمران خان اور عارف علوی کے خلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات الیکشن کمیشن نے کرانے ہیں، عمران خان اور عارف علوی نے نہیں۔
پی ڈی ایم ترجمان نے مزید کہا کہ عارف علوی نے انتخابات کی تاریخ کا حکم نامہ نہیں سلیکشن نامہ جاری کیا، جسے ہم مسترد کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی عدالتوں میں شاہانہ پیشیاں نظامِ عدل کا منہ چڑا رہی ہیں، ایک شخص کے سامنے آئین، قانون اور عدلیہ سب بے بس تھے اور ہیں۔
حافظ حمد اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ جیلوں میں بند لوگوں کو اچھا پیغام دیا گیا کہ پاکستان میں انصاف کیسے ملتا ہے۔
Comments are closed.