سابق وزیراعظم عمران خان کو تحریک عدم اعتماد سے ہٹائے جانے پر عوام دو کیمپوں میں بٹ گئے۔
گیلپ پاکستان نے عوام کی آرا پر مبنی نیا سروے جاری کیا ہے جس میں عمران خان کو اقتدار سے ہٹانے پر کچھ لوگ خوش ہوئے اور کچھ غصے میں نظر آئے ۔
سروے کے مطابق ستاون فیصد لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا جبکہ تینتالیس فیصد لوگ ناراض نظر آئے۔
خوش ہونے والوں میں سے 71 فیصد نے مہنگائی اور غربت میں اضافے کو حکومت کے جانے پر خوش ہونے کی اہم وجہ بتایا۔
سروے کے مطابق ناراض ہونے والوں میں سے 13 فیصد اس وجہ سے ناراض تھے کہ عمران خان کو پانچ سال مکمل کیوں نہیں کرنے دیے۔
Comments are closed.