بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران توشہ خانہ کیس میں بھی وقت لینا چاہتے ہیں، محسن رانجھا

توشہ خانہ پر ریفرنس داخل کرنے والے مسلم لیگ (ن) کے رہنما محسن رانجھا نے کہا ہے کہ عمران خان اس کیس میں بھی وقت لینے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جھوٹ بولا اور بد دیانتی کی، وہ نہ صادق ہے نہ امین، جو 3500 روپے کا ٹی سیٹ نہیں بخش رہا، اسے جعلی صادق و امین کا سرٹیفکیٹ دیا۔

توہین عدالت کے مقدمے میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں جواب جمع کرواتے ہوئے معافی نہ مانگی تاہم خاتون جج کے بارے میں استعمال کیے گئے الفاظ پر پچھتاوے کا اظہار کیا ہے۔

ادھرعمران خان کے وکیل علی ظفر نے کہا کہ اثاثے جمع کرانے کے 120 دن کے اندر اعتراض دائر کرنا ہوتا ہے، اب تو کئی سال گزر گئے ہیں، اب ایکشن نہیں لیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سارے اثاثوں کی ادائیگی کی ہے، تحائف کو انکم ٹیکس ریٹرنز میں دکھایا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.