بدھ 21؍رمضان المبارک 1444ھ12؍اپریل 2023ء

عمران بشریٰ بی بی کیخلاف غیر شرعی نکاح کا کیس، جلد سماعت کی درخواست منظور

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کے کیس کی جلد سماعت کرنے کی درخواست منظور کر لی۔

سینئر سول جج نصر مِن اللّٰہ بلوچ کی عدالت نے مفتی محمد سعید حمد کا بیان آج قلمبند ہونے کے لیے مقرر کر دیا۔

درخواست گزار محمد حنیف نے مؤقف اپنایا کہ مرکزی گواہ مفتی محمد سعید احمد کا بیان جلد قلم بند کرانا چاہتا ہوں۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کے کیس کی سماعت 28 اپریل کو مقرر ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ گواہ مفتی محمد سعید عدالت میں اپنا بیان قلم بند کرانے کے لیے دستیاب ہیں، گزشتہ سماعت پر مرکزی گواہ مفتی محمد سعید کابیان قلم بند نہیں ہو سکا تھا۔

درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کا کیس ارجنٹ نوعیت کا ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کا کیس جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

واضح رہے کہ 8 اپریل کی گزشتہ سماعت کے موقع پر عمران خان اور بشریٰ بی بی پر عدت کے دوران نکاح کے الزام کے کیس کے مرکزی گواہ مفتی سعید احمد خان کا عمرے پر روانگی کے باعث بیان ریکارڈ نہیں ہو سکا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.