بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران اپنی وکٹیں اکھاڑ کر لےگئے، بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی وکٹیں اکھاڑ کر لے گئے ہیں کہ نہ کھیلیں گے نہ کھیلنے دیں گے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے سپریم کورٹ کے نوٹس کا خیرمقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ عدالت ڈپٹی اسپیکر کے غیر آئینی اقدام کو کالعدم قرار دے گی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ڈکٹیٹروں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کی بساط لپیٹنے کے لیے آمروں کو پیچھے چھوڑ دیا گیا، حکومت کا نظام مکمل طور پر ختم ہوچکا ہے۔

خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد کی قرار داد مسترد کر دی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.