مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا ہے کہ خاور مانیکا نے واضح کردیا ہے کہ عمران خان اور پنکی پیرنی کا نکاح عدت میں ہوا تھا، زرتاج گل، کنول شوزب مریم نواز سے متعلق بات پر بہت خوشیاں منا رہی تھیں، اب گھر کو گھر کے چراغ سے آگ لگی ہے تو سب کو تپش محسوس ہو رہی ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےعظمیٰ بخاری نے کہا کہ خاور مانیکا کی باتوں کا چیئرمین پی ٹی آئی یا پنکی پیرنی کو پتا ہوگا، ان کی شادی عدت میں ہی ہوئی تھی۔
مریم نواز کے خلاف گھٹیا زبان استعمال کی گئی، یہ لوگ بچی کے ایفی ڈیوٹ سمیت کیا کیا جھوٹ چھپائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی ذلت کا باعث ہیں ، لوگوں کو شکل نہ دکھائیں ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ قندیل بلوچ نے بھی موت سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی اور پنکی سے متعلق بات کی تھی ۔جس شخص کو دوسروں کی پگڑیاں اچھالنے کا بہت شوق تھا اب اسکے گھر کو آگ لگی ہے۔
Comments are closed.