وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کے ساتھی ملکی اداروں کے خلاف جیسی زبان استعمال کر رہے ہیں ویسی پہلے کسی نے استعمال نہیں کی۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 6 سے متعلق جب معاملہ کابینہ میں آئے گا تو وہ اپنی رائے دیں گے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ہاتھ صاف نہیں، چار سال کرپشن کی سرپرستی کی، عمران خان اوتار نہیں جو ایسی باتیں کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ ملتان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکمران ہمیں فوج سے لڑوانا چاہتے ہیں لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو کہتے ہیں کہ صدر عارف علوی نے انہیں امریکی لیٹر بھجوایا ہے اس پر تحقیقات کریں۔
Comments are closed.