مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے الیکشن کمشنر کا نام دینے والے نیوٹرل کا نام بتانے کا مطالبہ کردیا۔
سندھ کے وزیر سعید غنی کہتے ہیں عمران خان جن پر بوٹ پالش کا الزام لگاتے ہیں، انہوں نے ایسے کوئی کام نہیں کیے، عمران خان جھوٹے ثابت ہوچکے ہیں۔
سعید غنی کا کہنا ہے کہ عارف نقوی لندن میں پکڑا گیا تو اس نے عمران خان کا نام بطور ریفرنس لکھوایا۔ عمران خان نے کے الیکٹرک پر واجب الادا سوئی سدرن کے پیسے معاف کردیے تھے۔
دوسری جانب (ن) لیگ کے ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ عمران خان بتائیں کس نیوٹرل کے کہنے پر وہ اس چیف الیکشن کمشنر پر راضی ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ بدھ کو ایک انٹرویو میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ نیوٹرلز نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان کی گارنٹی دی تھی، ہم نے بڑی حماقت کی کہ ہم نے اس آدمی کو تسلیم کرلیا۔
Comments are closed.