ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گورنر سندھ اس وقت اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے اجلاس میں شریک ہیں۔
گورنر سندھ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کراچی واپسی پر اپنا استعفیٰ بھجوائیں گے۔
ذرائع نے کہا کہ گورنر سندھ کے اہل خانہ فی الحال گورنر ہاؤس میں ہی مقیم ہیں۔
گزشتہ ہفتے ہی گورنر پنجاب مقرر کیے جانے والے عمر سرفراز چیمہ کا اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر سرفراز چیمہ نئے وزیرِ اعظم کے حلف اُٹھاتے ہی گورنر پنجاب کے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔
دوسری جانب عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد گورنر خیبر پختون خوا شاہ فرمان بھی مستعفی ہونے کا اعلان کر چکے ہیں۔
گزشتہ شب قومی اسمبلی نے عمران خان پر عدم اعتماد کر دیا جس کے بعد عمران خان پاکستان کے وزیرِ اعظم نہیں رہے۔
تحریکِ عدم اعتماد کی قرار داد کے حق میں 174 ووٹ آئے، پی ٹی آئی کے منحرف ارکان نے ووٹ نہیں ڈالا۔
پارلیمنٹ نے عمران خان کو وزارتِ عظمیٰ کے منصب سے فارغ کر دیا۔
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیرِ اعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد جمع کرائی تھی۔
تحریکِ عدم اعتماد ناکام بنانے کے لیے اپنائے گئے تمام غیر آئینی حربے ناکام رہے۔
عمران خان تحریکِ عدم اعتماد کے ذریعے نکالے جانے والے ملک کے پہلے وزیرِ اعظم بن گئے۔
Comments are closed.