ہفتہ8؍جمادی الاوّل 1444ھ 3؍دسمبر 2022ء

عمران اسماعیل نے سعد رفیق اور رانا ثناء اللہ کو جھوٹا قرار دے دیا

پی ٹی آئی کے رہنما عمران اسماعیل نے سعد رفیق اور رانا ثناء اللہ کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں عمران خان دباؤ میں آکر انہيں مذاکرات کی پیش کش کر رہےہیں ، دراصل عمران خان دونوں اسمبلیاں تحلیل کرنے سےپہلے انہیں وقت دے رہے ہیں۔

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وفاقی وزراء کی پریس کانفرنس پر ردّ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ملک کے بارے میں سوچ رہے ہیں، اسمبلیاں تحلیل ہوگئيں تو معاشی بحران مزيد بڑھ جائے گا، یہ الیکشن لڑسکتے ہيں تو الیکشن سے بھاگ کیوں رہے ہيں۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ یہ جھوٹےہیں، کبھی میسیج ادھر اھر بھیج دیا، اسے مذاکرات کا نام دیتےہیں، عمران خان کی مذاکرات کی آفر کو یہ سمجھ رہے ہیں عمران کو کوئی پرابلم ہوگئی یا دباؤ میں ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے مونس الہٰی کے انٹرویو کے سوال کا شعر کی صورت میں جواب دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ اچھی طرح سمجھ لیں عمران خان دو اسمبلیاں توڑنے جارہے ہیں، اسمبلیاں ٹوٹنےکے بعد سارا کاروبار زندگی تتر بتر ہوجائےگا، اس لیے انہیں وقت دیاہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.