پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اداروں کو ٹائیگر فورس بنانا چاہتے تھے۔
کراچی میں جلسے سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان عدالت، الیکشن کمیشن، میڈیا، سوشل میڈیا اور اداروں کو اپنی ٹائیگر فورس بنانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اس کٹھ پتلی کو اداروں کو ٹائیگر فورس بنانے کی اجازت نہیں دے گی۔
پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ سب کو نظر آ رہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت آرہی ہے، عمران خان کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ اگلے مرحلے میں پیپلز پارٹی کے ارکانِ اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈر اپنے اپنے علاقوں میں غربت اور بے روزگاری کے خلاف احتجاج کریں گے۔
بلاول بھٹو زرداری نے 30 نومبر کو یوم تاسیس کا جلسہ خیبر پختون خوا میں کرنے کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے لوگوں کا نام پنڈورا پیپرز میں نکلا، کسی اور کا نام پاناما میں نکلا۔
پی پی چیئرمین نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا نام نہ پنڈورا میں اور نہ ہی پاناما میں نہیں نکلا، مگر پھر بھی ہمارے لوگ جیلوں میں ہیں، ایسا کیوں ہے؟
انہوں نے استفسار کیا کہ پیپلز پارٹی کے خون میں باقیوں کے خون میں کیا فرق ہے؟
Comments are closed.