آئے بھی وہ گئے بھی وہ ختم فسانہ ہوگيا! پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان آج اسلام آباد آئے اور گئے، پتا نہ چلا۔
نہ دھکم پیل ہوئی نہ ہی کوئی گملا ٹوٹا، نہ کوئی پہلے جیسا ہجوم آیا، نہ ہی کسی نے ہنگامہ کیا۔
اس سے قبل فروری میں عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس اور اسلام آباد ہائی کورٹ پیشی کے موقع پر پی ٹی آئی کارکنوں نے توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کی تھی۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست پر مزید دلائل طلب کرتے ہوئے آئندہ جمعے تک سماعت ملتوی کر دی۔
Comments are closed.