اسلام آباد : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ہمیں عوام کی مشکلات کا احساس ہے، ملک کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنے کے لیے وقت لگے گا، عمرانی حکومت پاکستان کو عالمی تنہائی کا شکار کرکے گئی۔
مریم نواز نے کہا کہ اس وقت وفاق میں پی ڈی ایم کی حکومت ہے اور پنجاب میں بھی اتحادی جماعتوں کے اشتراک سے حکومت چل رہی ہے، مہنگائی اور دیگر مسائل کا تمام قومی سیاسی جماعتوں نے ملک کر مقابلہ کرنا ہے۔
ن لیگ کی نائب صدر نے کہا کہ ملکی استحکام کے ساتھ ملکی وقار بھی ہمیں عزیز ہے، عمران خان پاکستان کو تباہی کی طرف سے لیکر جارہا تھا۔ ملک کے وسیع تر مفاد کے لیے عمران خان کو اقتدار کی کرسی سے اتارنا ناگزیر ہو چکا تھا۔
Comments are closed.