اتوار 20؍ذوالحجہ 1444ھ9؍جولائی 2023ء

علی پور چٹھہ آئل ریفائنری میں آگ لگ گئی، وزیرِ اعظم نے نوٹس لے لیا

گوجرانوالہ میں علی پور چٹھہ میں آئل ریفائنری میں آگ لگ گئی ہے، وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اس واقعے کا نوٹس لے لیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق ریفائنری کے جس حصے میں آگ لگی ہے وہاں 25 ہزار لیٹر خام تیل ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

دوسری جانب وزیرِ اعظم شہباز شریف نے علی پور چٹھہ میں آئل ریفائنری میں آگ لگنے کا نوٹس لے لیا۔

وزیرِ اعظم نے عوام اور ریفائنری کے عملے کی حفاظت کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کر دی۔

انہوں نے ریفائنری میں آگ لگنے کے واقعے کی تحقیقات کرانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.