جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

علی نواز کی جبری گمشدگی شرمناک سلسلے کی کڑی ہے، ترجمان تحریک انصاف

ترجمان پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا کہنا ہے کہ علی نواز کی جبری گمشدگی شرمناک سلسلے کی کڑی ہے۔ علی نواز اعوان کو قانونی ضوابط کے مطابق عدالت میں پیش کیا جائے۔

اپنے بیان میں ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ چیف جسٹس اس لاقانونیت پر نگران حکومت سے جواب طلب کریں۔

 پی ٹی آئی ترجمان نے مزید کہا کہ قائدین اور کارکنان کی جبری گمشدگی پارٹی کو انتخابات سے باہر رکھنے کی سازش ہے۔

انکا یہ بھی کہنا تھا کہ لاپتہ قائدین کے اچانک منظرِعام پر آنے کے بعد بیانات کی کوئی حیثیت نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.