hookup Colmar knoxville hookups hookup Millerton the hookup game download

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

علی محمد خان کی زخمی شہباز گل سے ملاقات

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان حادثے میں زخمی ہونے والے شہباز گل سے ملاقات کی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں علی محمد خان نے کہا ہے کہ شہباز گل سے ملاقات ہوئی ہے، ان کی صحت بہتر ہے اور حوصلے پہلے سے زیادہ جوان ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شیر بچہ ہے شیر بچہ ڈرنے والا نہیں!

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہباز گل کو اللّٰہ نے بچا لیا ورنہ حملہ میں بچنے کی بظاہر تو کوئی وجہ نظر نہیں آتی، جس طرح ان کی گاڑی قلابازیاں کھاتے ہوئے تباہ ہوئی مان گئے، بیشک اللّٰہ بچانے والا ہے۔

پولیس نے موٹر وے ایم ٹو پر رہنما پی ٹی آئی شہباز گِل کی گاڑی سے ٹکرانے والی دوسری گاڑی کا پتہ لگاکر ڈرائیور کا بیان ریکارڈ کرلیا۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی گاڑی کوموٹروے پر حادثہ پیش آیا تھا جس میں وہ زخمی ہو گئے تھے۔

حادثے کے بعد شہباز گل نے کہا تھا کہ ان کی گاڑی کا پیچھا کر کے جان بوجھ کر ایک منصوبے کے تحت ہِٹ کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.