بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

علی محمد خان نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر سوال اٹھا دیے

پاکستان تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی و وزیرِ مملکت علی محمد خان نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر سوال اٹھا دیے۔

ان کا کہنا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں 17 فیصد عوام نے رائے دی، یہ 17 فیصد عوام کون تھے؟ کیسے رائے دی؟ یہ سوالیہ نشان ہے۔

’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان ‘ میں گزشتہ روز ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن کے حوالے سے جاری کی گئی رپورٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریکِ انصاف علی محمد خان نے یہ بات کہی۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے 180 ممالک کی کرپشن پرسیپشن انڈیکس جاری کر دی جس کے مطابق پاکستان میں کرپشن مزید بڑھ گئی۔

ان کا کہنا ہے کہ کرپشن پاکستان کی تباہی کی بنیادی وجہ ہے، بڑے لیول کی کرپشن پر خان صاحب نے ایکشن لیے ہیں۔

علی محمد خان نے الزام عائد کیا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے سربراہ عادل خان مسلم لیگ نون کے دور میں لگائے گئے، انہیں نون لیگ نے سربیا میں سفیر لگایا تھا۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ اس قسم کے سروے 100 فیصد حقائق پر مبنی نہیں ہوتے۔

وزیرِ مملکت علی محمد خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کرپشن کے خاتمے میں کچھ وقت لگے گا، نچلی سطح کی کرپشن زیرو نہیں ہوئی اور نہ کبھی ہو گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.