پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر ترین کے کیسز کا جائزہ لینے کے لیے وزیراعظم کے نامزد کردہ پی ٹی آئی سینیٹر علی ظفر ایڈووکیٹ نے ترین گروپ کے وکلا اور اکاؤنٹنٹ سے ملاقات کی۔
اس موقع پر علی ظفر ایڈ ووکیٹ نے کیس سے متعلق جہانگیر ترین کا موقف سنا۔
اس سے قبل علی ظفر ایڈووکیٹ ایف آئی اے اور پراسیکیوشن ٹیم سے بھی مل چکے ہیں۔
دوسری جانب جہانگیر ترین سے مزید چار ارکان اسمبلی نے رابطہ کیا ہے، ترین گروپ کے ارکان پارلیمنٹ نے آئندہ حکمت عملی پر مشاورت کی ہے۔
جہانگیر ترین گروپ نے علی ظفر کی تحقیقات کا انتظار کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔
Comments are closed.