کراچی میں دھاگا فیکٹری میں آگ لگنے سے جاں بحق ہونے والے علی شیر کے دوست عبدالحمید کا کہنا ہے کہ علی شیر کے 12 بہن بھائی ہیں، وہ گھر کا واحد کفیل تھا۔
کراچی میں دھاگا فیکٹری میں آگ لگنے سےجاں بحق ہونے والے علی شیر کے دوست عبدالحمید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رات دس بجے کے قریب فیکٹری میں آگ لگی تھی۔
انہوں نے کہا کہ علی شیر دوستوں کو بچانے واپس فیکٹری کی اُوپری منزل میں گیا۔
عبدالحمید نے بتایا کہ علی شیر کی عمر 25 سال تھی، علی شیر کی نماز جنازہ آج ظہر کے بعد ادا کی جائے گی۔
واضح رہے کہ کراچی کے علاقے بلدیہ ٹائون میں دھاگا بنانے والی فیکٹری میں رات گئے آگ لگ گئی تھی، فائر بریگیڈ کے مطابق آگ نے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا تھا۔
Comments are closed.