پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی رہنما علی زیدی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے اسے لندن پلان کا حصہ بتا دیا۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں عمران خان نے کہا کہ علی زیدی کی کراچی سے گرفتاری کی مذمت کرتا ہوں، یہ سب اسی لندن پلان کا حصہ ہے، لندن پلان کے تحت نواز شریف کو تحریک انصاف کو کچلنے کی یقین دہانی کروائی گئی تھی۔
عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کے 3 ہزار سے زائد کارکنوں کو گرفتار، اغواء کیا گیا، پہلے علی امین اور اب علی زیدی کو اٹھا لیا گیا ہے، پولیس کے ذریعے مزید غیرقانونی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ یہ لوگ 27 رمضان کے بعد یا عیدالفطر کے موقع پر زمان پارک پر یلغار کے نئے منصوبے پر کام کر رہے ہیں، یہ سمجھتے ہیں ان اقدامات سے یہ انتخابات میں ہمیں کمزور کردیں گے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ دو ٹوک الفاظ میں واضح کردوں یہ ہتھکنڈے ان کے کسی کام نہیں آئیں گے، ان سب حربوں سے محض عوام کا غصہ ہی بڑھ رہا ہے، یہ اس لندن منصوبے کا خمیازہ انتخابات میں بھگت لیں گے۔
Comments are closed.