پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی زیدی کی کراچی میں گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی کراچی کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر احتجاج اور دھرنے کی اطلاع پر پی آئی ڈی سی چوک سے تمام راستے بند کر دیے گئے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق اس سلسلے میں پی آئی ڈی سی چوک اور کراچی کلب سے ڈاکٹر ضیاء الدین احمد روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے جبکہ کراچی کے ساؤتھ زون پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی ہے۔
حکام کا کہنا تھا کہ کراچی ساؤتھ زون کے تمام ایس ایچ اوز اور افسران کو اینٹی رائٹ فورس کے ساتھ پی آئی ڈی سی چوک پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کراچی کے صدر آفتاب صدیقی اور فردوس شمیم نقوی نے پریس کانفرنس کے دوران احتجاج کی کال دی تھی۔
اس سلسلے میں پی ٹی آئی کے عہدیداروں اور کارکنوں کو ابراہیم حیدری تھانے بھی جمع کیا گیا تھا۔
Comments are closed.