ہفتہ 24؍رمضان المبارک 1444ھ 15؍اپریل 2023ء

علی زیدی کو کس مقدمے میں گرفتار کیا گیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کے رہنما علی زیدی کو ابراہیم حیدری تھانے میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علی زیدی کی گرفتاری ابراہیم حیدری تھانے میں درج مقدمے میں کی گئی۔

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ علی زیدی کو سندھ پولیس نے گرفتار کیا ہے۔

علی زیدی کے خلاف مقدمہ شہری فضل الہٰی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما کے خلاف مقدمہ فراڈ اور دھمکی کی دفعات کے تحت درج کروایا گیا۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ علی زیدی نے مجھ سے 2013 میں 18 کروڑ روپے لیے، پلاٹ کی فائل دی جس کی قیمت 16 کروڑ 75 لاکھ روپے بتائی، علی زیدی نے ایک کروڑ 25 لاکھ روپے چھ ماہ بعد دینے کا وعدہ کیا، وقت مقررہ پر رقم کا تقاضہ کیا تو ملزم ٹال مٹول کرنے لگا۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ یہ لوگ 27 رمضان کے بعد یا عیدالفطر کے موقع پر زمان پارک پر یلغار کے نئےمنصوبے پر کام کر رہے ہیں، یہ سمجھتے ہیں۔

متن میں کہا گیا کہ رقم نہ ملنے پر پلاٹ کی فائل بیچنا چاہی تو وہ بھی جعلی نکلی، ملزم سے رقم کیلئے بار بار رابطہ کرنے پر دھمکیاں دی گئیں، ملزم کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے، رقم نہ ملنے پر پلاٹ کی فائل بیچنا چاہی تو وہ بھی جعلی نکلی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کو پی ٹی آئی سندھ کے دفتر سے گرفتار کیا گیا۔

ترجمان پی ٹی آئی سندھ کا کہنا تھا کہ رہنما پی ٹی آئی کو پولیس اہلکار اپنے ساتھ لے گئے۔

ترجمان پی ٹی آئی سندھ کے مطابق دفتر پر غیر قانونی چھاپے اور صوبائی صدر کی گرفتاری کی مزمت کرتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.