
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی زیدی کی گرفتاری پر فواد چوہدری کا ردعمل سامنے آگیا۔
ایک بیان پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ علی زیدی کو بغیر کسی وارنٹ کے گرفتار کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ظلم اور جبر کا یہ نظام کسی طور پر قبول نہیں۔
اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ علی زیدی کو سندھ پولیس نے گرفتار کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سندھ کے دفتر سے علی زیدی کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ادھر علی زیدی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ رہنما پی ٹی آئی کو پولیس اہلکار اپنے ساتھ لے گئے۔
Comments are closed.