بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

علی زیدی کو برطانوی پارلیمنٹ میں داخلے سے روک دیا گیا

برطانیہ کے دورے پر گئے ہوئے وفاقی وزیر علی زیدی کو برطانوی پارلیمنٹ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق علی زیدی منگل کے روز ممبرانِ پارلیمنٹ سے ملاقات کے لیے ہاؤس آف کامنز گئے۔

اس موقع پر پورٹیکلس ہاؤس سے پارلیمنٹ جانے والے راستے میں سیکیورٹی نے وفاقی وزیر کو روکا۔

لندن (سعید نیازی/جنگ نیوز)وفاقی وزیر برائے بحری…

ذرائع کا کہنا ہے کہ علی زیدی نے تلاشی دینے سے انکار کر دیا، جس پر انہیں سیکیورٹی نے 10 منٹ تک روکے رکھا۔

اس حوالے سے علی زیدی کا کہنا ہے کہ مجھے برطانوی پارلیمنٹیرین نے ملاقات کے لیے بلایا تھا، سیکیورٹی نے جیکٹ اتارنے اور موبائل دینے کا کہا تو میں نے کہا کہ واپس جانا چاہتا ہوں۔

وفاقی وزیر علی زیدی کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں واپس چلا گیا تو برطانوی پارلیمنٹیرین کے فون آئے کہ پروٹوکول میں غلطی ہو گئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.