بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

علی زیدی وزیر بننے کے بعد اربوں پتی بننے کے الزام کا جواب دیں، سعید غنی

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے علی زیدی سے وزیر بننے کے بعد اربوں روپے کے مالک بننے کے الزام کا جواب مانگ لیا۔

وفاقی وزیر علی زیدی کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں سعید غنی نے کہا کہ نااہل اور نالائق حکومت کا چل چلاؤ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ علی زیدی اپنی جماعت کے سکریٹری اطلاعات احمد جواد کے انکشافات پر صفائی دیں۔

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ فریال تالپور کی تقریر سن کر میری آنکھوں میں آنسو آگئے۔

وزیر اطلاعات سندھ نے یہ بھی کہا کہ احمد جواد نے انکشافات میں کہا کہ علی زیدی وزیر بننے کے بعد اربوں روپے کے مالک بن گئے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ علی زیدی فارن فنڈنگ کیس کی رپورٹ کا جواب دیں، نااہل اور نالائق حکومت کا چل چلاؤ ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ سندھ کا نیا بلدیاتی نظام اسمبلی نے پاس کیا ہے، عوام دشمن منی بجٹ منظور کرنے والی جماعتیں کس منہ سے عوام کی بات کررہی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.