
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک علی ترین بھی حسن علی کی حمایت میں سامنے آگئے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے علی ترین کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے قوم کی امیدوں سے بڑھ کر پرفارمنس دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک بھی میچ ہارے بغیر سیمی فائنل میں پہنچنا اور بھارت کو ہرانا کمال پرفارمنس ہے۔
علی ترین کا کہنا تھا کہ حسن علی نے پورے ٹورنامنٹ میں بہت اچھی پرفارمنس دی، وہ آج بھی ہمارا چیمپئن ہے، کل بھی رہے گا۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا کیخلاف میچ میں اہم موقع پر کیچ ڈراپ ہونے پر کرکٹ شائقین نے حسن علی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
اس پر ساتھی کھلاڑیوں اور ماہرین کی جانب سے حسن علی کو خوب سپورٹ کیا گیا۔
Comments are closed.