وفاقی وزیر برائے امور کشمیر علی امین گنڈا پور نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز سے متعلق الفاظ واپس لینے سے انکار کردیا۔
جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں میزبان سلم صافی سے گفتگو میں علی امین گنڈا پور نے ن لیگی نائب صدر سے متعلق اظہار خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا کے بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے مخالف میئرز کو بھی ترقیاتی فنڈز ملیں گے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ فنڈز دینے کے ساتھ ہم نظر رکھیں گے کہ رقم عوامی فلاح و بہود پر ہی خرچ ہو۔
اُن کا کہنا تھا کہ جب تک ان کا بھائی وزیر بلدیات ہے وہ فنڈز کو چوروں کے ہاتھ میں نہیں جانے دیں گے۔
علی امین گنڈا پور نے یہ بھی کہا کہ وہ مریم نواز سے متعلق اپنے الفاظ واپس نہیں لیں گے۔
جیو نیوز کا پروگرام جرگہ آج رات 10 بجے نشر کیا جائے گا۔
Comments are closed.