پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈا پور نے پولیس کو گرفتاری دے دی۔
علی امین گنڈا پور نے وکلاء اور پولیس کے مذاکرات کے بعد ہائیکورٹ کے گیٹ پر گرفتاری دی۔
اس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ میں نے تمام مقدمات میں ضمانت کروائی ہوئی ہے، پولیس کے پاس کوئی وارنٹ نہیں ہے۔
علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ پولیس میرے اور میرے دوستوں کے گھر پر چھاپے مارتی ہے، پولیس نے نامعلوم ایف آئی آرز میں نامزد کیا ہوا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ عدالتوں پر اعتماد ہے، اس لیے عدالتوں میں پیش ہوتے ہیں۔
Comments are closed.