لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
علی امین گنڈا پور کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
سرکاری وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ زمان پارک سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے اسلحہ برآمد کیا، گرفتار افراد نے بیان دیا ہے کہ برآمد اسلحہ علی امین گنڈا پور نے فراہم کیا۔
سرکاری وکیل نے کہا کہ ملزمان کے بیان کی تصدیق کے لیے علی امین کا جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔
عدالت نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔
دوسری جانب سندھ پولیس نے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے علی امین گنڈا پور کا راہداری ریمانڈ مانگ لیا۔
پولیس نے عدالت کو بتایا کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف 18 اپریل کو شکارپور میں مقدمہ درج ہوا تھا۔
سندھ پولیس نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف اشتعال انگیز گفتگو سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔
Comments are closed.