منگل 20؍محرم الحرام 1445ھ 8؍اگست 2023ء

علی امین گنڈاپور کے بھائی کا نگراں وزیرِ اعلیٰ کو خط

سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کے بھائی فیصل امین نے نگراں وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا کو خط لکھ دیا۔

خطے میں فیصل امین نے کہا ہے کہ کچھ دن قبل پولیس اور سادہ کپڑے والوں نے بغیر وارنٹ گھر پر چھاپا مارا، گھر میں توڑ پھوڑ کی اور سامان لوٹ کر ٹرکوں میں لے گٸے۔

فیصل امین گنڈا پور نے کہا کہ عمران خان صرف پاکستان کو بچانے کی خاطر سب سے طاقتور مافیاز سے لڑ رہے ہیں۔

فیصل امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ میرے والد اور فیملی کو 6 گھنٹے تک حبس بے جا میں رکھا گیا، میڈیا کو بیان جاری کیا گیا کہ چھاپہ علی امین کی گرفتاری کے لیے مارا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ خط میں کوئی دھمکی نہیں، آئینی ذمے داری اور صاف شفاف الیکشن کا ذکر تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.