پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار رہنما علی امین گنڈاپور کے بھائیوں نے ان سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بھی بال کٹوا لیے۔
علی امین گنڈاپور کے لمبے بال حراست میں کٹنے کے بعد فیصل امین اور عمر امین گنڈاپور نے بھی اپنے لمبے بال کٹوا دیے۔
سوشل میڈیا پر اب تینوں بھائیوں کی تصاویر بھی وائرل ہیں۔
واضح رہے کہ آج سندھ کے ضلع شکارپور کی اسپیشل کورٹ نے گرفتار پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کر دی۔
عدالت نے علی امین گنڈا پور کو 26 اپریل تک جوڈیشل ریمانڈ پر سکھر سینٹرل جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
Comments are closed.