پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ضلع سکھر کے صدر ظہیر بابر نے سابق وفاقی وزیر اور پارٹی کے سینئر رہنما علی امین گنڈاپور کی رہائی کے لیے درخواست دائر کردی۔
درخواست میں ظہیر بابر نے سیشن کورٹ سکھر میں علی امین گنڈاپور کی رہائی کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے موقف اختیار کیا کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں، انہیں بلاجواز جیل میں رکھا ہے۔
درخواست گزار نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما کو ضمانت منظوری کے بعد جیل میں رکھنا حبس بیجا میں رکھنے کے برابر ہے۔
عدالتی احکامات پر سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ شاہنواز جاگیرانی سینٹرل جیل پہنچ گئے اور جیل حکام کو ریکارڈ سمیت سیشن کورٹ پہنچنے کا حکم دیا۔
Comments are closed.