ہفتہ19؍ربیع الثانی 1445ھ 4؍نومبر2023ء

علی امین گنڈاپور کی اسد قیصر کی گرفتاری کی مذمت، رہائی کا مطالبہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کے صدر علی امین گنڈاپور نے اسد قیصر کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے جلد رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ کیا الیکشن سے پہلے ایسی کارروائیاں دھاندلی نہیں؟ 

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی، اسد قیصر اور تمام قیدیوں کی جلد رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو اسلام آباد کے علاقے بنی گالہ میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ 

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اسد قیصر کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

اسد قیصر کے بھائی نے بتایا تھا کہ پولیس اور سادہ لباس اہلکار پی ٹی آئی رہنما کو گرفتار کرکے ساتھ لے گئے۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ مطابق اسد قیصر کو پولیس اور اینٹی کرپشن نے گرفتار کیا۔ ان پر گجو خاں میڈیکل کالج صوابی کےلیے طبی آلات کی خریداری میں کرپشن کا الزام ہے۔

آج اسلام آباد پولیس نے قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر اسد قیصر کو مقامی عدالت میں پیش کیا تھا جس نے اسد قیصر کو وفاقی پولیس کے حوالے کرتے ہوئے جوڈیشل لاک اپ میں رکھنے کا حکم دیا۔

عدالتی حکم کے بعد اسد قیصر کو کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.