جمعرات 13؍شوال المکرم 1444ھ4؍مئی 2023ء

علی امین گنڈاپور کو سینٹرل جیل سکھر سے رہا کردیا گیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈاپور کو سینٹرل جیل سکھر سے رہا کر دیا گیا۔

علی امین گنڈا پور کو لاہور سے راہداری ریمانڈ پر شکارپور لایا گیا تھا، شکارپور کی عدالت نے علی امین گنڈا پور کو کیس میں بری کردیا تھا۔

پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور 21 اپریل سے سینٹرل جیل سکھر میں قید تھے، ان کے خلاف مٹھی میں بھی ایک مقدمہ درج ہے۔

علی امین گنڈاپور کو اسلام آباد، لاہور اور مٹھی میں درج مقدمات میں ضمانتیں ملنے پر رہا کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.