اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کا 2 روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرلیا۔
علی امین گنڈاپور کا راہداری ریمانڈ لینے کے لیے بھکر پولیس اسلام آباد کچہری پہنچی جہاں ڈیوٹی مجسٹریٹ نوید خان کی عدالت میں علی امین گنڈا پور کو پیش کیا گیا۔
بھکر پولیس نے پی ٹی آئی رہنما کے 3 روزہ راہداری ریمانڈ کی استدعا کی، عدالت نے علی امین گنڈاپور کو دو روزہ راہداری ریمانڈ پر بھکر پولیس کے حوالے کیا۔
واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف بھکر میں 3 مقدمات درج ہیں، علی امین گنڈاپور پر درج دیگر 2 مقدمات میں ایک، ایک روز کا راہداری ریمانڈ منظور ہوا ہے۔
Comments are closed.