
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے ترجمان فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور پہلے ڈھنگ سے بولنا سیکھے پھر بات کریں۔
علی امین گنڈاپور کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کی بیان بازی چیونٹی کو پر لگنے کے مترادف ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آصف علی زرداری نے عمران خان کو اقتدار سے نکالا، عمران خان کی حیثیت اب سیاست میں آوارہ روح کی طرح رہ گئی ہے۔
پی پی رہنما نے کہا کہ ہم جمہوری لوگ ہیں، ہماری جنگ بھی جمہوری انداز میں ہوتی ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے علی امین گنڈا پور کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ کسی کو کب نکالنا ہے تھوڑا سا صبر کرو، سادہ ٹھنڈا پانی پیو۔
Comments are closed.