پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علیم خان کے ترجمان نے لندن میں نواز شریف اور جہانگیر ترین سے علیم خان کی ملاقاتوں سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔
ترجمان میاں خالد محمود نے دعویٰ کیا کہ علیم خان کی لندن میں نواز شریف یا جہانگیر ترین سے ملاقات نہیں ہوئی۔
علیم خان کی وطن واپسی سے متعلق ترجمان نے کہا کہ علیم خان آج لندن سے پاکستان واپس آئیں گے۔
ترجمان علیم خان میاں خالد محمود نے کہا کہ علیم خان لندن بچوں سے ملنے گئے تھے، وہ واپس آکر اپنی سیاسی حکمت عملی سامنے لائیں گے۔
اس سے پہلے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ علیم خان نے لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی، ان کی ن لیگ میں شمولیت کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار اور نواز شریف کے بیٹے بھی ملاقات میں موجود تھے، جبکہ لندن میں ہی موجود پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین اس ملاقات میں موجود نہیں تھے۔
ذرائع کا بتانا تھا کہ علیم خان کی نواز شریف سے بدھ کے دن تین گھنٹے طویل ملاقات ہوئی۔
Comments are closed.