پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ کا بھی علیم خان سے لڑائی کی خبروں پر بیان سامنے آگیا ہے۔
ایک بیان میں حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ میرے اور علیم خان صاحب کے حوالے سے پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، پروپیگنڈا جھوٹا، بے بنیاد اور سراسر کسی کے تخیل کی پیداوار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ علیم خان صاحب محترم بھائی اور سینئر سیاستدان ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پنجاب میں واضح شکست دیکھ کر ایسی بے پر کی اڑائی جارہی ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل علیم خان نےبھی اس حوالے سے ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پرویز الہیٰ صاحب کو اپنی ہار نظر آر ہی ہے،اُن کو پتہ چل چکا ہے کہ شکست اُن کا مقدر بن چکی ہے تو وہ بھونڈی حرکتوں پر آگئے ہیں۔
علیم خان نے حمزہ شہباز سے لڑائی کی خبروں پر کہا کہ حمزہ کے ساتھ میرا بہت ہی اچھا محبت اور عزت کارشتہ ہے، وہ میرے چھوٹے بھائیوں کی طرح ہیں،ایسی کوئی بات نہیں ہوئی اور نہ ہوگی۔
Comments are closed.