گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیراعظم عمران خان کو بتایا ہے کہ علیم خان خود ان سے ملاقات کریں گے۔
انہوں نے بنی گالا میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔
ملاقات میں گورنر سندھ نے وزیراعظم کو علیم خان سے ملاقات پر اعتماد میں لیا اور بتایا کہ علیم خان خود وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ علیم خان، جہانگیر ترین اور باقی دوست پارٹی کا اثاثہ ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ نہیں لگتا کہ ایسی مجبوری یا دوری اتنی ہوجائے کہ قریب بھی نہ آسکیں، ان شاء اللّٰہ سارے حالات ٹھیک ہوجائیں گے۔
عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں آج بیٹھ کر چیزوں کو ہینڈل کرلیں گے، عمران خان کے لیے ان کے دل میں اتنی ہی محبت ہے جتنی کل تھی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ تھوڑی ناراضگی کسی معاملے پر ہوجاتی ہے، ان معاملات کو حل کرلیں گے۔
Comments are closed.