تحریک انصاف جہانگیر ترین گروپ کے سینئر رہنما اسحاق خاکوانی نے کہا ہے کہ علیم خان خود آئے اور 4 گھنٹے بھی مستحکم نہیں رہ سکے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں اسحاق خاکوانی نے کہا کہ آج ترین گروپ کا اجلاس ہے، 5 یا 6 دن تک جہانگیر ترین وطن واپس آجائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین اور عمران خان دوست تھے، ان دونوں کو آپس میں بات کرلینی چاہیے۔
ترین گروپ کے رہنما نے مزید کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تحریک انصاف میں منفی کردار ادا کیا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ سابق سینئر وزیر پنجاب علیم خان خود ہی ترین گروپ میں آئے اور دو، چار گھنٹے بھی مستحکم نہیں رہ سکے۔
Comments are closed.