
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر علیم خان لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے، جہاں وہ سیاسی ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ علیم خان آج ہے لندن سے واپس پاکستان پہنچے ہیں، انہوں نے لندن میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی تھی، تاہم علیم خان کے ترجمان نے نواز شریف سے ملاقات کی تردید کردی۔
ذرائع کے مطابق لندن سے خبر آئی تھی کہ دو روزہ قیام کے دوران علیم خان نے نواز شریف سے تین گھنٹے ملاقات کی، علیم خان نے نواز شریف کو بتایا کہ ان کے ساتھ تین سال کیا کچھ ہوتا رہا، ان کی اپنی جماعت پی ٹی آئی نے ان کو کس طرح نشانہ بنایا۔
ذرائع کے مطابق علیم خان کی جہانگیر ترین سے ملاقات نہ ہوسکی لیکن فون پر رابطہ ہوا، جہانگیر ترین کی طبیعت بحال نہیں ہوسکی، جہانگیر ترین گروپ کے تین اہم رہنماؤں کی دو دن بعد لندن آمد بھی متوقع ہے۔
اس سے قبل حمزہ شہباز کا بھی ترین گروپ سے رابطہ ہوا ہے، آئندہ ہفتے ترین گروپ اور مسلم لیگ ن کی قیادت کی ملاقات کا امکان ہے۔
Comments are closed.