ہفتہ 4؍شعبان المعظم 1444ھ25؍فروری 2023ء

علیمہ خان کی امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر سے ملاقات

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی بہن علیمہ خان نے امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کیون مک کارتھی سے ملاقات کی ہے۔

علیمہ خان کی امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر سے غیر رسمی ملاقات ہیوسٹن میں ہوئی، جس میں پاکستانی امریکن ری پبلکن جاوید انور، پی ٹی آئی امریکا کے عاطف خان بھی تھے۔

امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر سے علیمہ خان کی ملاقات میں پاکستان کی سیاسی صورتحال پر بات ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی امریکا کے رہنما پچھلے چند ماہ میں کئی امریکی اراکین کانگریس سے ملاقاتیں کرچکے ہیں، پاکستانی امریکن ری پبلکن جاوید انور نے اسپیکر مک کارتھی سے چند ہفتے پہلے بھی ملاقات کی تھی۔

جاوید انور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے انتہائی قریب سمجھے جاتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.