بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

علم نہیں تھا کہ میں آخری اوور کروں گا، محمد نواز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نواز نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ میں پہلے علم نہیں تھا کہ میں آخری اوور کروں گا۔

دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد نواز کا کہنا تھا کہ آخری اوور کرنا مشکل ہوتا ہے، لیکن میں بھی پُراعتماد تھا۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میں اسپنرز کے لیے آخری اوور کرنا آسان نہیں ہوتا، مجھے پہلے علم نہیں تھا کہ میں آخری اوور کروں گا۔

آئی سی سی نے پاکستان اور بھارت کی ٹیموں پر سلو اوور ریٹ پر 40 فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میچ کی صورتحال کچھ ایسی ہوگئی تھی کہ مجھے اوور کرنا پڑا۔

انہوں نے بتایا کہ فاسٹ بولرز کو کریمپ پڑ رہے تھے اس لیے ان کے اوورز پہلے ختم ہونے پر مجھے اوور کرنا پڑا۔

محمد نواز نے کہا کہ ٹیم کا مورال بلند ہے، میچ میں فائٹ کیا جس سے اعتماد میں اضافہ ہوا، بھارت کے خلاف اگلا میچ ہوتا ہے تو اس کے لیے بھی پُراعتماد ہیں اور جیتیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ میں بھارت کو ہرا چکے، اب بھی میچ ہوتا ہے تو جیتنے کی کوشش کریں گے۔

محمد نواز نے کہا کہ اسپنرر پر بڑی اہم ذمہ داری ہے، اسی کے مطابق ہم پریکٹس کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.