چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ علما خطباتِ جمعہ میں عوام سے سیلاب متاثرین کی مدد کی اپیل کریں۔
اپنے بیان میں علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت سیلاب کی زد میں ہے، تمام پاکستانی سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے اقدامات کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب سے پاکستان تنہا نہیں نمٹ سکتا، عالم اسلام اور دنیا کو پاکستان کی مدد کرنا ہوگی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.