علماء کرام کے ایک وفد نے جناح ہاؤس لاہور کا دورہ کیا اور 9 مئی کے شرمناک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے تمام ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔
علماء کرام کا مزید کہنا تھا کہ آج قائد اعظم کے گھر کو اس حال میں دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے، قائد اعظم کے گھر کو جلانا پاکستان سے دشمنی کے مترادف ہے۔
علماء نے مزید کہا کہ احتجاج کا یہ مطلب نہیں کہ کوئی بانی پاکستان کے گھر کے ساتھ یوں غداری کرے، ایسے لوگ پاکستان کے دشمن ہیں اور انہیں قرار واقعی سزا ملنی چاہیے۔
Comments are closed.