لاہور کے موسم میں بہتری آنے کے ساتھ ہی علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو لینڈنگ کے لیے کھول دیا گیا، شدید دھند کے باعث علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ 5 گھنٹوں تک پروازوں کے لیے بند رہا۔
ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ ملتان ایئرپورٹ سے اڑنے والا نجی طیارہ لاہور ائیر پورٹ پر لینڈ کرگیا۔
اسلام آباد میں اتاری گئی اتحاد ایئر کی پرواز بھی لاہور پہنچ رہی ہے۔
ایوی ایش ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی ایئرلائن، قطر ایئرویز اور ترکش ایئر کی پروازیں بھی اسلام آباد سے لاہور آرہی ہیں۔
نجی ایئرلائنز کی پروازیں بھی کراچی اور اسلام آباد سے لاہور کے لیے روانہ ہورہی ہیں، جبکہ خرابی موسم کی وجہ سے کراچی میں اتارا گیا کارگو طیارہ بحرین کے لیے روانہ ہوگیا۔
Comments are closed.