’عظیم فتح‘: یوکرین کا بھاری ہتھیاروں اور فوجی سامان کو منتقل کرنے والے بڑے روسی جنگی جہاز کو تباہ کرنے کا دعویٰ
- مصنف, پال کربی
- عہدہ, بی بی سی نیوز
- 59 منٹ قبل
یوکرین کی مسلح افواج نے دعوٰی کیا ہے کہ روس کا ’سیزر کونیکوف‘ نامی بڑا بحری جنگی جہاز کریمیا کے ساحل پر ڈوب گیا ہے۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق بدھ کو علی الصبح کریمیا میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی جو ظاہر کرتی ہیں کہ اس جنگی جہاز کو یالٹا قصبے کے جنوب میں حملے کا نشانہ بنایا گیا۔یوکرین کے انٹیلیجنس ڈائریکٹوریٹ نے اس حملے کی ایک مبینہ ویڈیو بھی جاری کی ہے جس کے بارے میں ان کی جانب سے دعوٰی کیا جا رہا ہے کہ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماگورا V5 سمندری ڈرون بحری جہاز پر حملہ کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ ماضی میں یوکرین نے مقبوضہ کریمیا میں روس کے بحری بیڑے کو بارہا نشانہ بنایا ہے۔
گذشتہ سال کی سیٹلائٹ تصاویر میں دیکھا جا سکتا تھا کہ زیادہ تر روسی بحری بیڑہ جزیرہ نما کو چھوڑ کر واپس روسی بحیرہ اسود کی بندرگاہ نوورسسیک جا چکے ہیں۔مغربی دفاعی اتحاد کے سیکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ یوکرینی افواج نے حالیہ مہینوں میں ’عظیم فتح‘ حاصل کی ہے، جس سے روس کے بحری بیڑے کو ’بھاری نقصان‘ پہنچا ہے۔ اور اس کے نتیجے میں یوکرینی اناج کی برآمدات کے لیے راہداری کُھلی ہے۔اگلے ہفتے یوکرین کے خلاف روس کی جنگ کا تیسرا سال شروع ہو رہا ہے۔ یوکرین کی مسلح افواج کے سربراہ نے اعتراف کیا ہے کہ دو سال کی جنگ کے بعد اب صورتحال ‘انتہائی پیچیدہ اور کشیدہ‘ ہے۔گذشتہ ہفتے کرنل جنرل اولیکسینڈر سرسکی کو یوکرینی فوج کا کمانڈر انچیف مقرر کیا گیا ہے۔ انھوں نے بدھ کے روز سرحدی محاذوں کا دورہ کیا جہاں انھوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ روسی فوج کو آووڈیوکا شہر پر قبضہ کرنے سے روکنے کی کوشش کرنے والے یونٹس کو مزید مدد فراہم کی جائے گی۔آووڈیوکا شہر تقریباً خالی ہے اور روسی افواج نے اسے گھیر رکھا ہے۔ شہر کے دفاع پر تعینات ایک فوجی کا کہنا تھا کہ وہاں کی صورتحال نازک ہے۔انھوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ’ہم دشمن کو اپنے علاقے میں مزید اندر تک گھسنے سے روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔‘رات گئے روسی میزائل کے حملے میں آووڈیوکا سے 40 کلومیٹر مغرب میں قصبہ سیلی ڈوو میں ایک بچے سمیت تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ چار میزائلوں نے مقامی ہسپتال اور میٹرنٹی وارڈ کے ساتھ فلیٹوں کے نو بلاکس کو بھی نشانہ بنایا۔،تصویر کا ذریعہUkrainian military
BBCUrdu.com بشکریہ
body a {display:none;}
Comments are closed.